کراچی:جامعہ کراچی کامرس ڈپارٹمنٹ کے سامنے گاڑی میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک، گاڑی اور موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی، دھماکے کی نوعیت اور جانی نقصان کا معلوم نہیں ہوسکا، دھماکے سے کامرس ڈپارٹمنٹ کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دھماکہ کنفیوشیس انسٹیٹیوٹ کے باہر ہائی ایس وین میں ہوا، سامنے کامرس ڈیپارٹمنٹ ہے ۔ اس وین میں چینی زبان سیکھانے اور سیکھنے والے طلبہ و اساتذہ کی آمد و رفت ہوتی تھی ۔جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کوہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں دو غیر ملکی اساتذہ اور ایک ڈرائیور ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








