لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کی عمرہ پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔
نیب پراسکیوٹر فیصل بخاری نے مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس اور نیب حملہ کیس بھی زیر التوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں ملوث مریم نواز کے علاوہ تمام ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہے لہٰذا ان کی درخواست مسترد کی جائے۔
جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے نتیجے میں دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا اور کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔
مزید پڑھیں:لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن کو بری کر دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








