کراچی میں ڈیزل کی کوئی قلت نہیں، پی ایس او کی وضاحت

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں ڈیزل کی کوئی قلت نہیں، پی ایس او کی وضاحت
کراچی میں ڈیزل کی کوئی قلت نہیں، پی ایس او کی وضاحت

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پیر کو کراچی اور ملحقہ علاقوں میں ڈیزل کی قلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے۔

پی ایس او کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ کراچی میں پی ایس او کے پیٹرول پمپس پر ڈیزل دستیاب ہے اور سرکاری فرم نے ڈیزل کے پانچ اضافی کارگو کا انتظام کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مستقبل میں کوئی کمی نہ ہو۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی میں ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے کیونکہ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان تسلی بخش ذخائر پہلے سے یقینی بنائے گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی شدید قلت دیکھی جا رہی ہے۔

بحران کے باعث وہاڑی اور مظفر گڑھ سمیت کئی شہروں میں ڈیزل سپلائی کرنے والے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں تھیں۔

گندم کی کٹائی کرنے والے اور کپاس کے کاشتکار بھی ڈیزل کی قلت سے پریشان ہیں۔ مختلف شہروں میں کسان ٹریکٹروں اور رکشوں میں ڈیزل تلاش کر رہے ہیں۔

Related Posts