وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو دوبارہ ارسال کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو دوبارہ ارسال کردی
وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو دوبارہ ارسال کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو برطرف کی سمری صدر مملکت کو دوبارہ ارسال کر دی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔ آئین کے مطابق صدر اگر گورنر پنجاب کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں گورنر خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی گورنر شپ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے،وزیراعظم ساتھ ہی نئے گورنر کیلئے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کے خلاف توہینِ رسالت کا مقدمہ، سوشل میڈیا صارفین کی شہباز حکومت پر تنقید

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی، جسے صدر مملکت نے واپس بھیج دیا تھا۔

Related Posts