عمران خان آج میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان آج میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے
عمران خان آج میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج اپنے حلقہ انتخاب میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

امیر خان سوانسی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کے مطابق میانوالی جلسہ عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جنرل بس اسٹینڈ گراؤنڈ میں ہوگا۔

جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف نے بتایا ہے کہ جلسہ گاہ میں ستر ہزار کرسیاں لگائی جائینگی جبکہ جلسہ گاہ میں دو لاکھ افراد کے آنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سیاست آر ہوگی یا پار جلد پتہ لگ جائے گا، شیخ رشید

اُن کا کہنا ہے کہ میانوالی کی عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے، اس کے علاوہ میانوالی کے آج ہونے والے جلسے میں خواتین کے لیے الگ انتظام کیا گیا ہے۔

قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آج میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آر ہوگی یا پار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے لئے بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کردیا جائے۔

مزید برآں اُن کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جس سامراجی مراسلے کو جو عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے خلاف سازش تھا، اس کو حکومت بے بنیاد اور جعلی قرار دیتی تھی اور آج خود اپنے بیانیے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہا ہے۔

Related Posts