معروف موسیکار اے آر رحمان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف موسیکار اے آر رحمان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی
معروف موسیکار اے آر رحمان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی

بھارت کے مشہور و معروف آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔

اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان اور  آڈیو انجینیئر ریاض الدین کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

معروف موسیقار اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر بیٹی کی شادی کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ جوڑے کو سلامت رکھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARR (@arrahman)

مزید برآں خدیجہ رحمان نے بھی شوہر ریاض الدین کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن لکھا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 786 Khatija Rahman (@khatija.rahman)

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور بالی وڈ کی مشہور شخصیات نے اے آر رحمان کو بیٹی کی شادی پر مبارک دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 دسمبر کو خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی۔

Related Posts