اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے گھریلو صارفین کی ضروریات کو اوّلین ترجیح قرار دیتے ہوئے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے اہم علان کیا ہے۔
Given the domestic demand, I have ordered a complete ban on the export of sugar. There will be a strict action against smuggling & hoarding. Absolutely zero tolerance for those found negligent in their duties.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 9, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو حنیف عباس کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








