کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے عاطف اسلم اور شائے گل کا خصوصی گانا ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے عاطف اسلم اور شائے گل کا خصوصی گانا ریلیز
کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے عاطف اسلم اور شائے گل کا خصوصی گانا ریلیز

کراچی: ملک میں کورونا کی ویکسین کو فروغ دینے کیلئے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ شائے گِل کا خصوصی گانا منزل ریلیز ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق منزل گانے کی ویڈیو کو ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں تخلیق کیا ہے۔

مذکورہ گانے کے آغاز میں ویڈیو میں ماسک پہنے ہوئے طلباء کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے جو پچھلے دو سالوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر ایک ڈرامہ پیش کررہا ہے۔

جس میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، کس گلوکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے؟

واضح رہے کہ منزل گانے کے بول نامور مصنف محمد حنیف نے لکھے ہیں، جوکہ اپنی کتابوں ’اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز‘ اور ’آر لیڈی آف ایلیس‘ کے لیے بہت مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور اداکارہ عفت عمر کا آپس میں کیا رشتہ بن گیا؟

اس گانے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ’اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانہ نے کانز میں نامزد پاکستانی فلم ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ کورونا ویکسینیشن اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی گانا پیش کیا جاسکے۔

Related Posts