مریم نواز اور اداکارہ عفت عمر کا آپس میں کیا رشتہ بن گیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز اور اداکارہ عفت عمر کا آپس میں کیا رشتہ بن گیا؟
مریم نواز اور اداکارہ عفت عمر کا آپس میں کیا رشتہ بن گیا؟

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر کا آپس میں رشتہ بن گیا۔

حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے جلسے کی تصویر شئیر کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ بیشک مریم نواز ایک ’کراؤڈ پلر‘ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

 عفت عمر نے اپنے پیغام میں ساتھ ہی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’جیتی رہیں‘۔

دوسری جانب اداکارہ عفت عمر کی اس ٹوئٹ پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے جواب میں دل کی ایموجی کے ساتھ کہا کہ آپ بھی ’کراؤڈ پلر‘ ہیں۔

خیال رہے کہ عفت عمر مسلسل اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتی نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور بہن خوشی کپور کو اسکرین پر دیکھنے کیلئے پُرجوش

انہوں نے ماضی میں ایک  ٹوئٹ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

عفت عمر نے مدینے میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کا ذمہ دار بھی سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹھہرایا تھا۔

عفت عمر نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان گھناؤنی حرکتوں کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے۔

Related Posts