عمران خان کے نوجوان مداح کا آٹوگراف والی شرٹ نیلام کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کے نوجوان مداح کا آٹوگراف والی شرٹ نیلام کرنے کا فیصلہ
عمران خان کے نوجوان مداح کا آٹوگراف والی شرٹ نیلام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے نوجوان مداح ابوبکر نے سابق وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے آٹو گراف والی شرٹ نیلام کرنے اور رقم شوکت خانم میموریل اسپتال کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نویں جماعت کے طالب علم نے پرجوش اپیل کے بعد عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، نویں جماعت کے طالب علم کو قمیض پر عمران خان کا آٹوگراف حاصل کرنے کے بعد شہرت حاصل ہوئی۔

انہوں نے ایبٹ آباد میں جلسے کے دوران پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی آن کیمرہ درخواست کی تھی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے تھے۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد ابوبکر اپنے آنسو نہ روک پائے اور انہیں ایک انگوٹھی بھی تحفے میں دی۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ عمران خان بچے کو مسلسل تسلی دیتے ہوئے کہتے ہیں ”بڑے ہو کر بڑے کام کرو گے، رونے کی ضرورت نہیں“۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

بعد ازاں ابوبکر نے آٹو گراف دکھاتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا اظہار نہیں کر سکتے کہ وہ اپنے آئیڈیل سے ملنے کے بعد کتنے خوش ہیں۔

Related Posts