عمران خان کیخلاف امریکی سازش اُن کو ہٹانے کیلئے نہیں کی گئی، ریحام خان کا دلچسپ پر تبصرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کیخلاف امریکی سازش اُن کو ہٹانے کیلئے نہیں کی گئی، ریحام خان کا دلچسپ پر تبصرہ
عمران خان کیخلاف امریکی سازش اُن کو ہٹانے کیلئے نہیں کی گئی، ریحام خان کا دلچسپ پر تبصرہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی طاقتوں نے سازش کی اور وہ سازش عمران خان کو ہٹانے کی نہیں بلکہ مستقبل کے لیے اس کی سیاست بچانے کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ اور مغربی طاقتوں نے سازش کی اور وہ سازش عمران خان کو ہٹانے کی نہیں بلکہ مستقبل کے لیے اس کی سیاست بچانے کی تھی ۔ اگر سربراہ تحریک انصاف کا دعویٰ مان لیں تو بتائیں کہاں ہے وہ امداد جو امریکہ نے دینی تھی ؟ کہاں ہے وہ قرض معافی جو ان کے ہٹنے سے پاکستان کو ملنی تھی ؟

مزید برآں وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے ایک اور پیغام میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور تاخیری حربوں کے ذریعے سی پیک منصوبوں کو سست کرنے والی جماعت تحریک عدم اعتماد کو امریکی سازش کہہ رہے ہیں جس کے ذریعے شہباز شریف کو اقتدار میں آئے، شہباز شریف منصوبے وقت پر مکمل کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

Related Posts