رانا ثناءاللہ کی بدمعاشیوں کا وقت بہت جلد ختم ہونے والا ہے، خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناءاللہ کی بدمعاشیوں کا وقت بہت جلد ختم ہونے والا ہے، خرم شیر زمان
رانا ثناءاللہ کی بدمعاشیوں کا وقت بہت جلد ختم ہونے والا ہے، خرم شیر زمان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی بدمعاشیوں کا وقت بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء کی بدمعاشیوں کا وقت ختم ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ حکومت اپنے مقدمات ختم کرنے کیلئے آئی ہے، شیخ رشید

اُن کا کہنا تھا کہ جب بھی یہ ٹولہ اقتدار میں آیا اپنے کیسز ختم کیے، انہوں نے این آر او لیا اور عدالتی کارروائیوں کو ٹھیس پہنچائی۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آئین کی پاسداری کی جانب بڑھتا قدم تعریف کا مستحق ہے، یاد رہے عمران خان نے یکساں احتساب کا نظام یقینی بنایا تھا۔

Related Posts