اسلام آباد: ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے دو رہنماؤں اور سابق اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر امیر شاہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ نے 2018 کے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست دی تھی۔
پیر اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ ‘اب مسلم لیگ (ن) کو پارٹی کے وفادار اراکین کی ضرورت نہیں، پارٹی اب منحرف اراکین اور ٹرن کوٹ کو ٹکٹ دے رہی ہے’۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کابینہ کے وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماؤں کو پارٹی کو نہ چھوڑنے کے لیے قائل کرنے میں ناکام رہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچ گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








