بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، مسلح افواج کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، مسلح افواج کی مذمت
بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، مسلح افواج کی مذمت

راولپنڈی: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما اور نوین جندال کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر مسلح افواج نے شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج بھارتی حکام کے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اور افسوس ناک عمل مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس  سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کتنے عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوپور شرما کون ہیں اور انہوں نے نبی کریم ﷺ کی شان میں کیا گستاخی کی ہے؟

 قبل ازیں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کی جانب سے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق نفرت انگیز اور توہین آمیز کلمات کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی تھی جس پر بی جے پی نے خاتون رہنما کو عہدے سے برطرف کرکے پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

Related Posts