راولپنڈی: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما اور نوین جندال کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر مسلح افواج نے شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج بھارتی حکام کے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔
Pakistan Armed Forces strongly condemn blasphemous remarks by Indian officials.The outrageous act is deeply hurtful and clearly indicates extreme level of hate against Muslims and other religions in India.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 6, 2022
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اور افسوس ناک عمل مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کتنے عروج پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوپور شرما کون ہیں اور انہوں نے نبی کریم ﷺ کی شان میں کیا گستاخی کی ہے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








