کینیڈا میں اسلاموفوبیا، مذہبی منافرت کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔کینیڈین وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

کینیڈا میں اسلاموفوبیا، مذہبی منافرت کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔کینیڈین وزیر اعظم
کینیڈا میں اسلاموفوبیا، مذہبی منافرت کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔کینیڈین وزیر اعظم

اونٹاریو: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم کینیڈا میں اسلاموفوبیا اور مذہبی منافرت کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں، اسلام مخالف سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین دارالحکومت اونٹاریو میں 2021 میں اسلاموفوبیا کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 مسلمان افراد کی شہادت کی یاد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مذہبی منافرت کی کھل کر مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی شہر کانپور میں گستاخانہ بیان پر فسادات پھوٹ پڑے، متعدد افراد زخمی

تقریب سے خطاب کے ساتھ ساتھ کینیڈین وزیر اعظم نے جاں بحق مسلمانوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور تعزیت بھی کی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو  کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا ناقابلِ قبول ہے جس کی کوئی گنجائش نہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم نے جسٹن ٹروڈو نے مذہبی منافرت کے باعث اونٹاریو میں گزشتہ برس 4 پاکستانیوں کی وفات کو ناقابلِ یقین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تحت مسلمانوں کی ہلاکت افوسناک واقعہ ہے۔ حکومت مذہبی منافرت کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جون 2021 میں کینیڈا میں ایک ہی مسلمان اور پاکستانی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم اسلاموفوبیا کے خلاف ہر ہتھیار استعمال کریں گے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیینڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اونٹاریو کے علاقے لندن سے آنے والی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا ہے۔ میرا پیغام گزشتہ روز نفرت کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے نام ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہسپتال میں جو بچہ زیرِ علاج ہے، ہم اس کا بھی ساتھ دیں گے۔ ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ 

Related Posts