جرمن وزیر خارجہ انا لینا باربوک کل اسلام آباد پہنچیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

جرمن وزیر خارجہ انا لینا باربوک کل اسلام آباد پہنچیں گی
جرمن وزیر خارجہ انا لینا باربوک کل اسلام آباد پہنچیں گی

اسلام آباد: جرمنی کی وزیر خارجہ انا لینا باربوک وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی کی وزیر خارجہ انا لینا باربوک کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ وفود کی سطح پر دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جرمنی کی وزیر خارجہ انا لینا باربوک وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گی۔

جرمنی دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کا قابل قدر شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، خوشگوار تعلقات ہیں جو باہمی احترام اور قریبی تعاون سے نشان زد ہیں۔

دونوں فریق تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

پاکستان اور جرمنی نے 2021 میں سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل کر لیے۔ اس سنگِ میل کو دونوں فریقین نے شاندار انداز میں منایا، پاکستان اور جرمنی میں کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں توہین رسالت، فلسطینی بھی سراپا احتجاج

جرمنی کی وزیر خارجہ انا لینا باربوک کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کا حصہ ہے اور توقع ہے کہ اس سے پاکستان اور جرمنی کے کثیر جہتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Related Posts