بجٹ سے قبل معاشی مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

بجٹ سے قبل معاشی مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
بجٹ سے قبل معاشی مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: بجٹ سے قبل معاشی مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال بھی زیرِ غور آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی اور معاشی بحران کے پیشِ نظر وفاقی کابینہ کے اراکین بجٹ سے قبل سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ اجلاس کے دوران وفاقی بجٹ کی تیاری اور معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے چین سے 2ارب 40کروڑ ڈالر کا قرض لینے کی منظوری دے دی

ملک بھر میں توانائی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں توانائی کے بحران بالخصوص لوڈ شیڈنگ پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی کابینہ نے ہمسایہ ملک چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض لینے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے 3 روز قبل منعقد کیے گئے اجلاس میں وزارتِ خزانہ کی چین سے قرض حاصل کرنے کی سمری منظور کی گئی۔ کابینہ نے منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے کابینہ کو دی گئی سمری کے مطابق ہمسایہ ملک سے 1ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض 3سال کیلئے حاصل کیا جائے گا جو چین سے 1 فیصد مارجن پر ملے گا۔

Related Posts