کوالالمپور: انڈونیشیا کے بعد ملائشیا نے بھی بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رسول اللہ ﷺ کے متعلق گستاخانہ تبصرے کے خلاف اسلامی ممالک نے متفقہ مؤقف اپنایا ہے۔ ملائشیا کی جانب سے مذمت کے بعد گستاخانہ بیان پر سخت ردِ عمل دینے والے ممالک کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔
مسلم ممالک کا احتجاج، بی جے پی کی پارٹی کو احتیاط کی ہدایت
قبل ازیں مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور لیبیا سمیت دیگر ممالک نے بھارتی سفیروں کو طلب کیا۔ کویتی سپر مارکیٹ سے بھارتی مصنوعات بھی ہٹا دی گئیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما نے گزشتہ ماہ رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی پر مبنی ریمارکس دئیے۔ دہلی میں پارٹی کے میڈیا چیف نے بھی گزشتہ ہفتے گستاخانہ ٹویٹ پوسٹ کرکے ڈیلیٹ کردیا۔
گزشتہ شب ملائشیا کی جانب سے بھی بھارتی سیاستدانوں کے گستاخانہ تبصروں کی بلا امتیاز مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم نے بھارتی سفیر کو اپنے ملک کی جانب سے بیان کی مکمل تردید سے آگاہ کیا ہے۔
گستاخانہ بیان پر بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا ہے۔ ملائشین حکومت نے بھارت سے اسلاموفوبیا کو ختم کرنے اور استحکام کے مفاد میں کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کو روکنے کیلئے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








