برسلز: یورپی یونین نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر پر اتفاق کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے اتفاق کرلیا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو 2024 تک یورپ میں فروخت ہونے والے آئی فونز کے کنیکٹر کو تبدیل کرنا پڑے گا۔
مذکورہ فیصلے کے حوالے سے یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے صارفین کیلئے آسانیاں پیدا ہونگی اور اُن کے پیسوں کی بچت ہوگی۔
واضح رہے کہ صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آنے کے بعد یورپ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ایک ہی موبائل چارجنگ پورٹ متعارف کرانے کے لیے کوشش کر رہا تھا، آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کو شکایات تھیں کہ انہیں اپنی ڈیوائسز چارج کرنے کے لیے مختلف چارجرز استعمال کرنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک ٹوئٹر انتظامیہ پر برہم، ڈیل منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








