دھمکی آمیز خط، سلمان خان نے ممبئی چھوڑدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دھمکی آمیز خط، سلمان خان نے ممبئی چھوڑدیا
دھمکی آمیز خط، سلمان خان نے ممبئی چھوڑدیا

ممبئی: بھارت کے مشہور ومعروف اداکار سلمان خان نے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ممبئی چھوڑدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے اس معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔

پولیس نے اداکار سلمان خان کو ایک خط کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد ان کے گھر کے اطراف میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا ہے۔

 اداکار اپنے ذاتی محافظوں اور پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پیر کی رات ممبئی ایئرپورٹ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سجل علی نے منگنی کرلی، تصویر وائرل

قریبی ذرائع کے مطابق سلمان خان کسی خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد گئے ہیں جبکہ دوسری جانب اداکار کے والد سلیم خان نے بھارتی پینل کوڈ 506 کے تحت باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی ہے

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار اور سیاستداں سدھو موسےوالا کے قتل کے چند روز بعد ہی بالی ووڈ کے معروف اداکارسلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔

دوسری جانب اداکار سلمان خان دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود شوٹنگ پر نکلنے کے لیے تیار ہیں۔

تاہم دھمکی آمیز خط موصول ہونے کی وجہ سے اداکار سلمان خان اس وقت توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔

 اس حوالے سے ممبئی پولیس نے اس گمنام خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس تمام صورتحال کے باوجود سلمان خان کو دوپہر میں کہیں سے واپس اپنے گھر آتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس حوالے سے اطلاع یہ ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی جو سدھو موسےوالا کے قتل کا ذمہ دار ہے وہ سلمان خان کو راجستھان میں قتل کی دھمکی دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں۔

 اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں۔

Related Posts