کوئٹہ: سطحِ سمندر سے اوسطاً 1850 میٹر کی بلندی پر واقع بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں تیز رفتار وین کھائی میں جا گرنے کے باعث 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر سفر کرتی ہوئی وین اختر زئی ادوالہ کے مقام پر خوفناک حادثے کے نتیجے میں کھائی میں جا گری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔
لیہ، 14 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی
افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ چند زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔ وین میں پھنسے افراد کو نکالا جارہا ہے۔
امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے لیویز فورس بھی طلب کر لی گئی۔ صوبائی حکومت نے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد قلعہ سیف اللہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








