یورپی یونین کا سوشل میڈیا کمپنیوں کو انتباہ

تازہ ترین

تازہ ترین

یورپی یونین نے سوشل میڈیا کمپنیوں کوفوری طور پر دہشت گردی کا مواد ہٹانے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ حکم کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں کمپنیوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

آن لائن پلیٹ فارمز جن میں فیس بک، ٹوئٹر سمیت کئی اور کمپنیاں شامل ہیں ، انکو یورپی یونین نے پابند کیا ہےکہ وہ فوری طور پر دہشت گردی کے مواد کو ہٹائیں۔

یہ پابندی 2021میں دہشت گردی سے متعلق مواد کے قانون کے تحت عائد کی گئی ہے ، اسکے مطابق کمپنیاں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سائٹس پر دہشت گردی سے متعلق مواد شائع یا پھیلایا نہ جائے۔

ایک سال قبل نافذ ہونے والے قانون نے تمام کمپنیوں کو اپنے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی لانے کیلئے 12ماہ کا وقت دیا تھا۔ اس قانون کے تحت تمام آن لائن پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر کو یورو پول یا یورپی یونین کی رکن ریاست کی جانب سے حکم جاری کرنے کےفوری بعد دہشت گردی کے مواد ہٹانا ہوگا۔

اگر اس ضابطے پر عمل نہ کیا گیا تو اس کمپنی کو سالانہ آمدنی کا 4فیصد تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔

Related Posts