عمران خان دوبارہ پاک فوج سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔خواجہ آصف

تازہ ترین

تازہ ترین

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف پاک فوج سے دوبارہ رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شکست خوردہ عمران خان کے پلے کچھ بھی نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان حواس باختہ و شکست خوردہ ہو کر پاک فوج سے رابطوں کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، خیریت دریافت 

سابق وزیر اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے 4سالہ دورِ حکومت کا ملبہ آسانی سے صاف نہیں ہوگا۔ حکومت کا مارکیٹس جلد بند کرنے کا فیصلہ بجلی بچانے کا باعث بنے گا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ 20 سے 25روز میں مشکلات کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔ آئندہ الیکشن اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی ہماری ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے جو مشکل فیصلے کیے، اس سے ن لیگ کی مقبولیت کم ضرور ہوئی تاہم شہرت واپس آسکتی ہے۔ میں نہیں سمجھتا کوئی عمران خان کو گرفتار کرے گا۔ عوام سمجھتے ہیں ہم نے ورثے میں کیا پایا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نوجوان نسل کی جو تربیت کی ہے اُس پر افسوس ہے۔ہمارے لیے ملکی سلامتی اہمیت رکھتی ہے۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 5 روز قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے ملکی سلامتی اہم ہے جبکہ منصوبے کے تحت ملکی معیشت تباہ کی گئی لیکن ہم اقتدار میں سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے نہیں آئے۔

Related Posts