جانی ڈیپ کا سابقہ اہلیہ سے پیسے لینے سے انکار، وجہ کیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جانی ڈیپ کا سابقہ اہلیہ سے پیسے لینے سے انکار، وجہ کیا
جانی ڈیپ کا سابقہ اہلیہ سے پیسے لینے سے انکار، وجہ کیا

امریکہ کے مشہور و معروف اداکار جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد اُن سے پیسے لینے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جانی ڈیپ نے اہلیہ سے پیسے لینے سے منع کردیا ہے کیونکہ وہ ان دنوں سخت مالی حالات سے گزررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کے انتقال کی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں

قانونی تجزیہ کار ایملی ڈی بیکر نے کہا ہے کہ ہرجانہ ادا کیا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ دونوں فریقین کی مکمل رضامندی کے بعد ہی ہوگا، تاہم ایمبر ہرڈ کے وکیل کا موقف ہے کہ میری موکلہ اتنا بڑا جرمانہ نہیں ادا کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب اداکار جانی ڈیپ کے سابقہ اہلیہ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد اُن کی وکیل کمیل واسکیز کو پروموشن مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موت سے کچھ دیر قبل عامر لیاقت نے کیا کہا تھا؟ اہم انکشاف

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جانی ڈیپ نے اپنی وکیل کو پروموشن ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’اداکار کی وکیل کمیل واسکیز جس لاء فرم میں کام کرتی ہیں، اب اُنہیں پروموشن دے کر اسی فرم میں پارٹنر بنا دیا گیا ہے۔

کمیل واسکیز نے اپنی پروموشن پر کہا کہ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ لاء فرم کا پارٹنر بنانے کے لیے براؤن روڈنک نے میری حمایت میں اپنا اعتماد کا ووٹ دیا۔‘

Related Posts