شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’ایک ہے نگار‘ نے مشہور سیپٹیمئس ایوارڈز میں بہترین ایشین فلم کی کیٹیگری جیت لی ہے۔
ماہرہ خان نے فلم میں پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار کی پیشہ ورانہ کامیابیوں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ فلم میں اُن کی نجی زندگی پر بھی روشنی ڈالی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کے انتقال کی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں
فلم میں فوج کے اندر خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی گئی تھی، آئی ایس پی آر کا یہ پراجیکٹ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی کے گرد گھومتا ہے۔ ٹیلی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے نگار جوہر معاشرے کے اصولوں کوتوڑتے ہوئے ایک کامیاب سرجن بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: موت سے کچھ دیر قبل عامر لیاقت نے کیا کہا تھا؟ اہم انکشاف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








