سینماؤں کو چھوٹ دینے پر مفتی تقی عثمانی کی حکومت پر شدید تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

بجٹ میں سینماؤں کو ٹیکس چھوٹ اور فلمسازوں کو رعایتیں دینے پر ممتاز عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی نے اتحادی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ ہینڈل سے وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی صدر ممتاز عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی نے بجٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے سینماؤں کو ٹیکس چھوٹ دینے کو موجودہ معاشی مشکلات کے تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے۔

بجٹ پر اپنی ٹوئٹ میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ معاشی مشکلات کے اس وقت میں جب عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں، افسوس ہے کہ بجٹ میں نئے سینماؤں کے فروغ کیلئے ٹیکس کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے بجٹ میں عدالتی فیصلے کی روشنی میں سودی نظام کے متعلق کوئی اقدام نہ ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ بجٹ میں سودی نظام سے چھٹکارے کیلئے کسی ابتدائی قدم کا بھی کوئی ذکر نہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

Related Posts