بجٹ میں سینماؤں کو ٹیکس چھوٹ اور فلمسازوں کو رعایتیں دینے پر ممتاز عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی نے اتحادی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ ہینڈل سے وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی صدر ممتاز عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی نے بجٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے سینماؤں کو ٹیکس چھوٹ دینے کو موجودہ معاشی مشکلات کے تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے۔
بجٹ پر اپنی ٹوئٹ میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ معاشی مشکلات کے اس وقت میں جب عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں، افسوس ہے کہ بجٹ میں نئے سینماؤں کے فروغ کیلئے ٹیکس کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔
معاشی مشکلات کے اس وقت میں جب عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں افسوس ہے کہ بجٹ میں نئے سنیماؤںں کے فروغ کے لئے ٹیکس کی چھوٹ دی جارہی ہے دوسری طرف بجٹ میں سودی نظام سے چھٹکارے کے لئے کسی ابتدائی قدم کا بھی کوئی ذکر نہیں اناللہ واناالیہ راجعون
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) June 11, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








