پریٹوریا: جنوبی افریقا میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے،مصروف ترین ہائی وے پر مسافر بردار بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار اور بے قابو ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،خوفناک حادثے میں 15 مسافر ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتام منتقل کردیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
پولیس حکا م کے مطابق ابتدائی طور پر محسوس ہوتا ہے کہ حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث ہوا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔تاحال بس حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی نیوز چینل پر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا، مالکان پریشان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








