سوشل میڈیا صارفین نے ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کے ایکوا مین 2 میں زیادہ وقت نظر آنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ متعدد شہریوں نے فلم بنانے والی کمپنی وارنر برادرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ایمبر ہرڈ کے ایکوا مین 2 سے مکمل طور پر نہ نکلنے کی خبر سامنے آنے کے بعد سے شروع ہوئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایکوا مین 2 میں ایمبر ہرڈ شروع سے لے کر آخر تک موجود ہیں۔
زندگی اور موت کا کھیل، نیٹ فلکس اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن پیش کرے گا
ایکوا مین 1 کا دورانیہ 2 گھنٹے 24 منٹ تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایمبر ہرڈ ایکوا مین 2 میں 20 سے 25 منٹ اسکرین ٹائم لے رہی ہیں جو فلم کا کم وبیش 25 فیصد تک بنتا ہے اور کسی بھی ثانوی کردار کیلئے اتنا وقت بہت زیادہ ہے۔
Just got a confirmation that the latest #Aquaman2 test screening that was held today still had Amber Heard from start to finish. Probably WB is testing the waters with the public now that the trial is over.
Screentime approximately around 20-25 mins.#AquamanAndTheLostKingdom pic.twitter.com/DQlLOD3Wrv— Undercover Audience (@UndercoverCine) June 8, 2022
قبل ازیں یہ افواہیں بھی سوشل میڈیا کی زینت بنیں کہ ایمبر ہرڈ کا کردار ایکوا مین 2 میں 10 منٹ کیلئے نظر آئے گا، تاہم حالیہ رپورٹ کہتی ہے کہ ایمبر ہرڈ کو 20 سے 25 منٹ تک دیکھا جاسکے گا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے وارنر برادرز پر تنقید کی۔
https://www.youtube.com/watch?v=-YZzvvO5SfY
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








