بھارت جابرانہ ریاستی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے اخراج، وزیر اعظم کی آرمی چیف اور تکنیکی ٹیم کو مبارکباد
ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے اخراج، وزیر اعظم کی آرمی چیف اور تکنیکی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت جابرانہ ریاستی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد مسلمانوں کو زبردستی سیاسی، معاشی اور ثقافتی لحاظ سے دیوار سے لگانا ہے۔ ان حرکتوں سے اب بھارت کا اصل ”جمہوری“ چہرہ دنیا کے سامنے مکمل عیاں ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم سے پہلے، دفتر خارجہ نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو ارکان کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے توہین آمیز ریمارکس پر جمعہ کی نماز کے بعد پرامن احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے ساتھ ہندوستانی حکام کی جانب سے کیے جانے والے ناروا سلوک کی شدید مذمت کی۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں بھارتی حکام کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند اور وسیع استعمال کے نتیجے میں رانچی شہر میں دو بے گناہ مسلمان مظاہرین ہلاک اور تیرہ دیگر زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پی ٹی آئی حکومت نے دکھائی، تیمور جھگڑا

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ رانچی شہر میں نہتے مظاہرین پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی فوٹیج یقین سے بالاتر خوفناک ہے۔ صرف اتر پردیش میں اب تک کل 227 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Posts