خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پی ٹی آئی حکومت نے دکھائی، تیمور جھگڑا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے صوبائی اسمبلی کے خصوصی بجٹ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ صوبے نے ترقی کا سفر پی ٹی آئی حکومت میں کیا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ وفاق کی ٹیکس محصولات کا تخمینہ 570 ارب 90 کروڑ لگایا گیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 68 ارب 60 کروڑ روپے ملیں گے، وفاق سے آئل،گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی توقع ہے، صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 85 ارب روپے وصول ہوں گے جبکہ  93 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی بجٹ میں شامل ہے۔

Related Posts