اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت جابرانہ ریاستی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد مسلمانوں کو زبردستی سیاسی، معاشی اور ثقافتی لحاظ سے دیوار سے لگانا ہے۔ ان حرکتوں سے اب بھارت کا اصل ”جمہوری“ چہرہ دنیا کے سامنے مکمل عیاں ہو چکا ہے۔
India has unleashed its brute & oppressive state apparatus to browbeat Indian Muslims into submission. The whole plan is to further marginalise them politically, economically & culturally. The reality of India’s “democratic face” is before the world to see.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 13, 2022
وزیر اعظم سے پہلے، دفتر خارجہ نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو ارکان کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے توہین آمیز ریمارکس پر جمعہ کی نماز کے بعد پرامن احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے ساتھ ہندوستانی حکام کی جانب سے کیے جانے والے ناروا سلوک کی شدید مذمت کی۔
بھارت کی مختلف ریاستوں میں بھارتی حکام کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند اور وسیع استعمال کے نتیجے میں رانچی شہر میں دو بے گناہ مسلمان مظاہرین ہلاک اور تیرہ دیگر زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پی ٹی آئی حکومت نے دکھائی، تیمور جھگڑا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








