پاکستان میں کورونا کے 98 نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 54نئے کیسز رپورٹ، 83مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 54نئے کیسز رپورٹ، 83مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 98نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 31 ہزار 679افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 383 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں کورونا ویکسین کا ہدف 100 فیصد مکمل ہوچکا، ارشاد میمن

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 11 ہزار 461 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.86 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 18 ہزار 568 ہو گئی جبکہ کورونا کے 54 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14لاکھ 98 ہزار 279 جبکہ فعال کیسز 3 ہزار 17 ہوگئے۔  کورونا سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا۔

کورونا کے 5 لاکھ 78 ہزار59  کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 5 لاکھ 7 ہزار 584، خیبر پختونخوا میں 2لاکھ 19 ہزار 762 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 652افراد کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا۔

گلگت بلتستان میں 11 ہزار 753، بلوچستان میں 35 ہزار 510 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 43 ہزار 359افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں جہاں وائرس کے 13ہزار 566مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 

پنجاب کے بعد سب سے زیادہ 8 ہزار 108 افراد سندھ میں کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہو گئے۔ کے پی کے میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1 ہزار 24، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378جبکہ آزاد کشمیرمیں 792 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts