مکیش بھٹ نے بھارتی فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

مکیش بھٹ نے بھارتی فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی
مکیش بھٹ نے بھارتی فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی

بالی ووڈ فلموں کے معروف پروڈیوسر مکیش بھٹ نے بھارتی فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں مکیش بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ فلمیں اس لئے ناکام ہورہی ہیں کیونکہ نئی نسل کے شوق تبدیل ہوچکے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ کورونا جیسی عالمی وبا کے بعد لوگوں کے ذوق میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔

مکیش بھٹ نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے دوران لوگوں نے نیٹ فلکس پر بہت زیادہ مواد دیکھا جو لوگوں کو بہت زیادہ پسند آیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کورلش عثمان کی مالہن خاتون کس ترک اداکار سے شادی کررہی ہیں؟

اُن کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیٹ فلکس پر جس طرح کی سیریز پیش کی جاتی ہیں وہ بہت ہی الگ ہوتی ہیں لہٰذا ایسے وقت میں بالی ووڈ فلمسازوں کو بھی ویسا ہی کچھ پیش کرنا ہوگا جبھی اُن کی فلمیں کامیاب ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بالی ووڈ سیٹ اپ بنا رہا ہے اور سیٹ اپ کام نہیں کرتے، فلمیں کرتی ہیں۔ مکیش بھٹ کے مطابق اب سب کچھ صرف کاروبار بن گیا ہے اور لوگوں میں سے ایمانداری تقریباََ ختم ہوچکی ہے۔

Related Posts