رواں برس کے اختتام تک جی 7 ممالک جنگ کو ختم کرانے میں مدد کریں، یوکرینی صدر

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں برس کے اختتام تک جی 7 ممالک جنگ کو ختم کرانے میں مدد کریں، یوکرینی صدر
رواں برس کے اختتام تک جی 7 ممالک جنگ کو ختم کرانے میں مدد کریں، یوکرینی صدر

ایلماؤکیسل: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جی سیون ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رواں برس کے اختتام تک جنگ کو ختم کرانے میں مدد کریں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے دنیا کی سات بڑی اقتصادی قوتوں سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن کے ملک میں جاری جنگ موسم سرما سے پہلے ختم کرانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

خیال رہے کہ دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں جی سیون کا سالانہ تین روزہ اجلاس جرمنی کے پُرفضا مقام ایلماؤ میں جاری ہے۔ اس موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ملک میں جاری جنگ موسم سرما شروع ہونے سے پہلے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

یورپی سفارتی ذرائع کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جی سیون رہنماؤں سے روس کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے اور مزید پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فاشسٹ مودی سرکار نے گستاخی کا معاملہ سامنے لانے والا مسلم صحافی گرفتار کر لیا

جی سیون ممالک کے گروپ میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا شامل ہیں۔ امریکا اب تک یوکرین کو 600 ملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے اور اُس نے حال ہی میں یوکرینی فوج کے لیے جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید راکٹ سسٹم بھی فراہم کیے ہیں۔

یاد رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں مغربی ممالک کو متحد رہنا چاہیے۔ امریکی صدر نے جی سیون اجلاس کے میزبان جرمن چانسلر اولاف شولز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو مزید اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

امریکی صدر بائیڈن کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امید ہے کہ جی سیون اور نیٹو اتحاد کے مابین اختلافات پیدا ہو جائیں گے۔ دوسری جانب جرمن چانسلر اولاف شولز نے اپنے خطاب میں کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو مغربی ممالک کے اس حد تک متحد ہو جانے کی توقع نہیں تھی۔

Related Posts