بالی ووڈ انڈسٹری کے سینیئر و معروف اداکار اکشے کمار فلم ’کیپسول گل‘ کی شوٹنگ کا آغاز جولائی میں کرینگے۔
چیف مائننگ انجینئر جسونت سنگھ گل پر مبنی فلم ’کیپسول گل‘ اگلے ماہ ریلیز ہوگی، جس میں پرینیتی چوپڑا بھی ہیں۔ اکشے کمار اور پرینیتی چوپڑا کے علاوہ کمود شرما، روی کشن، اور دبیندو بھٹا چاریہ سمیت دیگر نے فلم میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔
ذرائع کا فلم کے بارے میں کہنا ہے کہ فلم میں پرینیتی چوپڑا اکشے کمار کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں، اور وہ فلم کے رائے گڑھ شیڈول میں اکشے کے ساتھ شامل ہوں گی، فلم میں اُن کا کردار چھوٹا ہے لیکن مضبوط ہے۔
کیا عالیہ بھٹ کے ماں بننے کی خبر جھوٹی ہے؟
فلم کی پری پروڈکشن اور سبھی کچھ مکمل ہوچکی ہے اور ٹیم شوٹنگ کیلئے 29 جون کو برطانیہ جائے گی تاکہ 4 جولائی سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرسکے۔
واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار 31 جولائی تک فلم کی شوٹنگ جاری رکھیں گے بعدازاں درمیان میں اپنی دوسری فلم رکشا بندھن کی وجہ سے تھوڑا سا وقفہ لینگے اور ستمبر میں دوبارہ سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرینگے۔
معروف اداکار بلال عباس دولہا بن گئے، مداح حیران
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








