سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں زیر سماعت دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس کے تفتیشی افسر کو بدلنے کے لیے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے درخواست دائر کردی۔
والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا سیشن عدالت میں دائر درخواست میں کہنا تھا کہ ہمیں موجودہ تفتیشی افسر کا رویہ غیر جانبدارانہ نظر آتا ہے۔
مقدمے کے مدعی مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں ہے، اہل خانہ کو اس بات کا شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کو پیش نہیں کرے گا۔
وکیل جبران ناصر نے عدالت میں درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عدالت موجودہ تفتیشی افسر کو تبدیل کرے اور کسی قابل تفتیشی افسر کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کرے۔