پی ٹی آئی کی حکمت عملی کامیاب، ایف بی آر نے پہلی بار 6000 ہزار ارب کے محصولات جمع کرلیے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کی حکمت عملی کامیاب، ایف بی آر نے پہلی بار 6000 ہزار ارب کے محصولات جمع کرلیے
پی ٹی آئی کی حکمت عملی کامیاب، ایف بی آر نے پہلی بار 6000 ہزار ارب کے محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد: سابق حکومت پی ٹی آئی کی حکمت عملی کامیاب ہوگئی کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 6000 ہزار ارب سے زائد کے محصولات جمع کرلیے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے لیے مقرر کیے گئے 5829 ارب روپے کے ابتدائی ہدف کو گزشتہ ہفتے حاصل کرلیا تھا جبکہ ایف بی آر 30 جون 2022 تک 6100 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل نے اِس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اور پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 6000 ارب روپے کے ٹیکس کے حصول اور 6100 ارب کے ہدف کو عبور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جولائی کا مہینہ اہم ہے، عمران خان کے جلسے کیلئے نکلوں گا۔شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 20 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایف بی آر نے نہ صرف اپنے ہدف کو عبور کیا ہے بلکہ جی ڈی پی میں 2 فیصد ٹیکس بھی شامل کیا ہے، یہ سب کچھ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیے بغیر ممکن ہو، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی سے سیکھے۔

دوسری جانب سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے بھی اِس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی مضبوط معاشی ترقی اور ترقی پسند ٹیکس پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

Related Posts