پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز کے بعد ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی اعلان کردیا۔
خواتین کی سلیکشن کمیٹی کی چیئر اسماویہ اقبال نے بتایا کہ ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 میں 20 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تین کھلاڑیوں کو پہلی بار کنٹریکٹ کا حصہ بھی بنادیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ندا ڈار، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض سمیت 7 کھلاڑیوں کو کٹیگری اے میں ترقی دی گئی ہے جبکہ انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل کو کٹیگری بی میں شامل کیا گیا ہیں۔
کٹیگری سی میں عائشہ نسیم، منیبہ علی، جویریہ خان، سدرہ امین اور سدرہ نواز ہیں جبکہ کٹیگری ڈی میں غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، صدف شمس اور طوبہٰ حسن شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طوبہٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنی ہیں۔