اسٹاک ایکسچینج میں 89 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں 89 پوائنٹس کا معمولی اضافہ
اسٹاک ایکسچینج میں 89 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان غالب رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای انڈیکس 52.89 پوائنٹس یا 22 فیصد اضافے کے ساتھ 41,630.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایکس میں غیر معمولی سرگرمی دیکھی گئی کیونکہ انڈیکس دن بھر کم حجم کے ساتھ ساتھ تجارت کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں چینی کے ذخائر کم ہیں یا زیادہ؟ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اہم بیان سامنے آگیا

دوسری جانب مالی سال 2022 کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 30 جون 2022 کو ڈالر 204 روپے 85 پیسے پر بند ہوا جبکہ 30 جون 2021 کو ڈالر 157 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مالی سال کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 47 روپے 31 پیسے بڑھ گیا ہے جبکہ 22جون 2022 کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

Related Posts