کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں بڑی کمی کا سامنا ہے، صنعت افراتفری کا شکار ہے کیونکہ سرمایہ کار خدشات کے پیش نظر اپنا پیسہ نکال رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بٹ کوائن 1.6 فیصد گرکر 18،866۔77 امریکی ڈالر ہوگیا،جس سے سب سے بڑی اور مشہور ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کی قدر بھی کم ہوگئی۔
خیال رہے کہ کرپٹو کی قدر میں کمی کے بعد سرمایہ کار بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں اور نقصانات کو پورا کرنے کیلئے وہ ہولڈنگز کو فروخت کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب کچھ ٹیکنالوجی کمپنیاں ادائیگیوں کیلئے کرپٹو کو وصول کررہی ہیں جبکہ کچھ پلیٹ فارمز اِس کے ذریعے سے لین دین پر پابندی عائد کررہے ہیں۔
چین کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن وی چیٹ نے اپنے پلیٹ فارم پرنان فنجائی ایبل ٹوکنز( این ایف ٹی) اور کرپٹوخدمات پرسخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔
بجلی کا شدید بحران، حکومت کا 10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری
چینی اخبارساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی حکومت کی جانب سےکرپٹوکرنسی اورڈیجیٹل اثاثوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے اوراسی تناظرمیں وی چیٹ نے بھی اپنے پلیٹ فارم پرکرپٹوسے متعلق اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔
وی چیٹ کی ڈیویلپرکمینی ٹینسیٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے پلیٹ فارمزپرکرپٹو کے اجرا، تجارت، اس میں سرمایہ کاری اوراین ایف ٹی کوغیرقانونی کاروبارقراردے دیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ضابطئہ اخلاق کے سیکشن 3.24 میں اسے غیر قانونی کاروبار کے زمرے میں شامل کردیا ہے۔
اگرکوئی اکاؤنٹ کرپٹوکی لین دین، اس کے اجرا اورسرمایہ کاری میں ملوث پایا گیا تواس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی، اورہوسکتا ہے کہ اس اکاؤنٹ کومستقل طورپربین کردیا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








