ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگا واٹ تک پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک میں توانائی بحران برقرار، بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477  میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار477 میگا واٹ ہوگیا، بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار 223 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق پانی سے 5 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 290 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کا شدید بحران، حکومت کا 10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 291 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

Related Posts