ہندوستان کو بحیثیت قوم تباہی کا سامنا ہے، امرتیہ سین

تازہ ترین

تازہ ترین

ہندوستان کو بحیثیت قوم تباہی کا سامنا ہے: امرتیہ سین
ہندوستان کو بحیثیت قوم تباہی کا سامنا ہے: امرتیہ سین

کولکتہ: ہندوستان کے معروف ماہر معاشیات اور نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے کہا کہ ہندوستان ایک قوم کے طور پر ممکنہ تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کولکتہ میں ایک ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا، ”ہندوستان آج ایک بحران کا سامنا کر رہا ہے اور اس کا نتیجہ ہندوستانی قوم کے ممکنہ خاتمے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کی ملکیت نہیں ہو سکتا بلکہ تمام برادریوں کا ہے۔ لوگوں کو اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرنا چاہئے،مذہبی خطوط پر تقسیم نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ کیا میں کسی چیز سے ڈرتا ہوں، تو میں ہاں کہوں گا۔ اب ڈرنے کی کوئی وجہ ہے۔ ملک کی موجودہ صورتحال خوف کا باعث بن گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ ملک متحد ہو۔ میں ایسے ملک میں تقسیم نہیں چاہتا جو تاریخی طور پر لبرل تھا۔ ہمیں مل کر کام کرنا ہے”۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان صرف ہندوؤں یا مسلمانوں کا نہیں ہوسکتا، امرتیہ سین نے ملک کی روایات کے مطابق متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:بیس سال پرانے گودھرا ٹرین حادثہ کیس میں ایک اور مسلمان کو سزا

انہوں نے مزید کہا کہ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا”ہندوستان صرف ہندوؤں کا ملک نہیں ہو سکتا۔ ایک بار پھر، اکیلے مسلمان ہندوستان نہیں بنا سکتے۔

Related Posts