آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، قومی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، قومی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، قومی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیموں کی کارگردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم پانچویں پوزیشن سے چھٹی پوزیشن پر آگئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جو ٹیسٹ رینکگ جاری کی گئی ہے، اُس میں آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے اور انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا نے پی ایف ایف کی رکنیت بحال کردی، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے پاس پانچویں پوزیشن تھی جس پر اب انگلینڈ برقرار ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز رواں ماہ سری لنکا میں ہے جہاں دونوں میچز میں کمزور میزبان ٹیم پر ہاتھ صاف کرنے کا سنہری موقع میسر آئے گا۔ پاکستان کو ہوم گراؤنڈز پر انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں جبکہ ہوم سیریز میں 2 مقابلے نیوزی لینڈ سے بھی ہوں گے۔

Related Posts