عمران خان کیخلاف کرپشن پرکچھ نہیں ملا، اسی لئے اُن کی فیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، شیریں مزاری

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کیخلاف کرپشن پرکچھ نہیں ملا، اسی لئے اُن کی فیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، شیریں مزاری
عمران خان کیخلاف کرپشن پرکچھ نہیں ملا، اسی لئے اُن کی فیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف کرپشن پر کچھ نہیں ملا اسی لئے اُن کی فیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ فرسٹ لیڈی کی فون ٹیپنگ کی فرانزک کے بعد پتا چلے گا کہ اصلی ہے یا نقلی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس ساری گفتگو کو کٹ پیسٹ کیا گیا، بہرحال اس میں کوئی سیاسی بات نہیں جبکہ ماضی میں ایک حکومت بھی اسی وجہ سے ہٹی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے گھر کے فون کو ٹیپ کیا گیا، سپریم کورٹ اس پر نوٹس لے جبکہ انصار عباسی کہتے ہیں ابھی مزید آڈیو آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ سازش چھپانے کے لئے کیا جارہا ہے، نیوٹرلز اور جنہیں وہ لائے ہیں وہ بھی یہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دعا زہرہ کی عمر کتنی ہے؟ میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ‏انہیں عمران خان کے خلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا اب اُن کی فیملیز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ مریم نواز کو کس حیثیت سے سرکاری ڈاکومنٹس دکھائے جارہے ہیں؟ نیوٹرلز اور کرائم منسٹر سے پوچھنا چاہتے ہیں یہ سب کیوں ہورہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور پرنسپل سیکرٹری کی سرکاری آڈیو کیسے لیک ہوئی؟ یہ اجازت تو صرف انٹیلیجنس اداروں کے پاس ہے۔ہندوستان کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ شریف خاندان کے ہندستان سے تعلقات ہیں، اگر ایسا کچھ ہوا تو لوگ شہید ہوں گے

 

Related Posts