بھارتی گلوکار شبدیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قاتل انکیت سِرسا کو دہلی پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق معروف گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا کو رواں برس 29 مئی کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے قاتل انکیت سِرسا کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اُس کے ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے۔
گرفتار کیے جانے والے قاتل سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ الائنس کے 2 انتہائی مطلوب مجرم تھے۔
سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ایک شوٹر جو راجستھان میں قتل کی کوشش کے 2 مقدمات میں بھی ملوث تھا۔ جبکہ دوسرا گرفتار ملزم سچن بھیوانی نے سدھو موسے والا کیس میں 4 شوٹرز کو پناہ دی تھی۔
واضح رہے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کو 30 گولیوں کا نشانہ بناہا گیا جس میں سے درجنوں گولیاں ان کے جسم سے نکالی گئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








