یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل بخت آور میں زاویار نعمان کے مقابل نظر آئینگی

تازہ ترین

تازہ ترین

یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل بختاور میں زاویار نعمان کے مقابل نظر آئینگی
یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل بختاور میں زاویار نعمان کے مقابل نظر آئینگی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل بخت آور میں معروف اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کے مقابل نظر آئینگی۔

ڈرامہ سیریل بخت آور کو مومنہ درید پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے، ڈرامے کی پہلی جھلک ہم ٹی وی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی گئی ہے، نادیہ اختر کی تحریر کردہ اِس ڈرامے کو شاہد شفاعت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل بخت آور کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ زاویار نعمان اعجاز، ثاقب سمیر ، مزنا وقاص، نورین گلبانی، سنیل شنکر، اور ہما نواب، عدنان شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمیشہ مہذب کپڑوں کا انتخاب کرتی ہوں، نمرہ خان کا متنازع تبصرہ

ڈرامے کی کہانی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اِس کی کہانی ایک نوجوان لڑکی پر مبنی ہوگی جو اپنے گھریلو مسائل اور مشکلات کوختم کرنے کیلئے  کوششیں کرتی ہیں۔

کام کے محاذ پر، یمنیٰ زیدی کو آخری بار عشق لاء اور صنفِ آہن میں دیکھا گیا تھا۔ وہ پری زاد، پیار کے صدقے اور عشق زہے نصیب میں اداکاری کیلئے مشہور ہیں۔

Yumna Zaidi Upcoming Drama Details

Yumna Zaidi Upcoming Drama Details

Yumna Zaidi Upcoming Drama Details

Related Posts