ہمیشہ مہذب کپڑوں کا انتخاب کرتی ہوں، نمرہ خان کا متنازع تبصرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمیشہ مہذب کپڑوں کا انتخاب کرتی ہوں، نمرہ خان
ہمیشہ مہذب کپڑوں کا انتخاب کرتی ہوں، نمرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے متنازع تبصرہ کیا ہے کہ ہمیشہ ایسے کپڑوں کا انتخاب کرتی ہوں جو کہ مہذب ہوتے ہیں۔

حال ہی میں مشہور ڈرامہ سیریل ’اے مشتِ خاک‘ کی اداکارہ نمرہ خان ایک انٹرویو میں نظر آئیں جہاں پر انہوں نے کپڑوں کے انتخاب کے بارے میں بات کی، اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی کی بھی شخصیت کا اندازہ اُس کے کپڑوں کو دیکھ کر نہیں لگاتیں۔

نمرہ خان نے کہا کہ کوئی اگر چھوٹے کپڑے پہنتا ہے تو اُس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کردار کا اچھا نہیں، یہ سوچ بالکل غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ ایسے کپڑوں کا انتخاب کروں، جن کو پہن کر میں اپنے والد اور بہنوئی کے سامنے بھی جاسکوں ناکہ ایسے کہ جن کو پہننے کے بعد مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔

نمرہ خان نے کامیڈی سیریز کس دن میرا ویاہ ہوگا (2013) میں ایک مختصر کردار سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ مہربان (2017)، اُڑان (2019)، خوب سیرت (2020) اور میں جینا چاہتی ہوں (2020) سمیت کئی ٹیلی ویژن سیریلز میں اپنے اہم کردار کے لیے جانی جاتی ہیں۔ 2016 میں، خان نے اندھا پیار اور مجھے خدا پہ یقین ہے (2021) سے اپنی فلمی سفر کی شروعات کی۔

 

Related Posts