کراچی: گزشہ ماہ انتقال کر جانے والے رُکن قومی اسمبلی اور معروف ٹیلی ویژن اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے مرحوم کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی بیٹی دعا عامر کی اُن کے مرحوم والد ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ ایک یادگار ویڈیو شیئر کی۔
مذکورہ ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کیپشن میں بشریٰ اقبال نے ‘اَن مٹ نقوش بھی لکھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جون کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 50 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔
عامر لیاقت نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھیں، جن سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔
اُن کی ڈاکٹر بشریٰ کے ساتھ طویل رفاقت رہی تاہم کچھ نجی مسائل کے سبب دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی اور ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ عامر لیاقت نے انہیں طلاق دے دی ہے۔